6 ستمبر 2026 - 15:41
ایرانی بحری جہازوں کے خلاف امریکی شرانگیزیاں بلا جواب نہیں رہیں گی، خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر

مرکزی ختم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے خبردار کیا کہ ایرانی بحری جہازوں کے لئے امریکی دہشت گردوں کی طرف سے رکاوٹیں ڈالنے اور ایران کی بحری ناکہ بندی کی کوششوں کا جواب، امریکی جنگی جہازوں پر زیادہ سخت اور وسیع تر حملوں کی صورت میں دیا جائے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پاسدار ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ دہشت گرد فوج کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ اگر اس نے ایرانی جہازوں کے لیے بدامنی، شرانگیزیوں اور رکاوٹیں کھڑی کرنے نیز ایران کی بحری ناکہ بندی کا سسلسلہ جاری رکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج امریکی جنگی بحری جہازوں پر پہلے سے زیادہ شدید حملے کریں گی اور ان حملوں کا دائرہ وسیع تر بھی کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha